Urdu Code of Conduct
ضابطہ اخلاق
دوڑیں (ریسز)
نیویارک روڈ رنرز ("NYRR") کے تمام ایونٹس میں، شرکاء کو خوش اخلاقی کا طرزعمل اختیار کرنا چاہیے، تمام ساتھی شرکاء، رضاکاروں، ایونٹ کے عملے، تماشائیوں اور کمیونٹی کے ارکان کا احترام کرنا چاہیے اور مقابلہ کے قواعد پر عمل کرنا چاہیے۔ ہر وقت دوڑ کے مناسب آداب پر عمل کی توقع کی جاتی ہے، جس میں اپنے اردگرد کے بارے میں اور ایونٹ کے حکام کے اعلانات اور ہدایات کے بارے میں آگاہی کو برقرار رکھنا بھی شامل ہے۔
کھلاڑیوں کے برعکس طرزعمل
دوڑنے والے کسی بھی قسم کا زبانی یا حقیقی نازیبا طرزعمل اختیار نہیں کریں گے جو بدسلوکی، ہراساں کرنے، توہین، یا جارحیت پر مبنی ہو، چاہے یہ NYRR کے مقابلے کے قواعد و ضوابط میں بیان کردہ ممنوعات میں شامل نہ بھی ہو۔
دوڑنے والوں کو دوڑ سے پہلے کے اعلانات کے دوران اور قومی ترانے کے گائے جانے کے دوران احترام سے خاموش رہنا چاہئے۔
آغاز
برائے مہربانی اپنا ریس نمبر لینے اور اپنے کورل (احاطے) میں داخل ہونے کے لیے اپنے آپ کو کافی وقت دیں۔ صرف اُس کورل میں داخل ہوں جو آپ کو تفویض کیا گیا ہے یا اُس سے نسبتاً سست کورل میں۔
ہیڈ فون
ہیڈ فون کے استعمال کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ اگر آپ ہیڈ فون پہننے کا انتخاب کرتے ہیں تو برائے مہربانی یہ یقینی بنائیں کہ آپ تمام اعلانات کو سن سکتے ہیں اور اپنے اردگرد سے واقف رہ سکتے ہیں بشمول دیگر شرکاء کے۔
موبائل آلات
ایونٹ میں شرکت کے دوران اپنی دوڑ کا پتہ لگانے یا ایونٹ کے بعد استعمال کے علاوہ کسی بھی چیز کے لیے موبائل آلات کے استعمال کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
دوڑ کے دوران خوش اخلاقی
تشکیل۔ تین یا تین سے زیادہ کے گروپس میں ساتھ ساتھ مل کر نہ دوڑیں؛ وسیع گروپ دوسرے دوڑنے والوں کے لیے رکاوٹیں بن جاتے ہیں۔
پاس سے گزرنا۔ جب کسی دوڑنے والے کے پاس سے گزریں تو آگاہ کریں اور دوسروں کو گزرنے دیں۔ اگرآپ کے پیچھے کوئی دوڑنے والا کہتا ہے، “On your left,” ("آپ کی بائیں طرف،") تو دوڑنے والے کو گزرنے کا راستہ دینے کے لیے اپنی دائیں طرف ہو جائیں۔ اگر کوئی کہتا ہے، “On your right,” ("آپ کی دائیں طرف،") تو اپنی بائیں طرف ہو جائیں۔
رکنا- اچانک نہ رکیں۔ اگر آپ ایڈ سٹیشن (مدد کی جگہ) پر پانی پینے کے لیے رکتے ہیں تو بھیڑ سے بچنے کے لئے ٹیبل یا لائن پر سب سے دور جگہ سے پانی لیں اور آگے چلنا جاری رکھیں۔ اگر آپ کو اپنے جوتوں کے تسمے باندھنے کی ضرورت ہو تو راستے سے ایک طرف ہٹ جائیں۔
تھوکنا۔ جب آپ تھوکتے ہیں یا ناک صاف کرتے ہیں تو دوسرے شرکاء سے ٹکرانے سے بچنے کے لئے احتیاط کریں۔
مدد کرنا۔ اگر آپ کا پریشانی میں مبتلا کسی دوڑنے والے سے سامنا ہوتا ہے تو مدد کی پیشکش کریں اور / یا صورتحال کے بارے میں قریب ترین ایڈ سٹیشن، ایونٹ کے اہلکار، یا ایونٹ کی میڈیکل ایمرجنسی لائن 866-705-6626 پر اطلاع دیں۔
قابل منتقلی (پورٹ ایبل) ٹائلٹس
برائے مہربانی پورٹ ایبل ٹائلٹس کی لائنوں میں دوسروں کا خیال رکھیں۔ لائن میں دوسروں سے آگے جا کر یا کسی دوسری لائن میں جا کر کھڑے نہ ہوں۔ یہ احترام کریں کہ دوسرے آپ کے بعد ٹائلٹ استعمال کریں گے۔ کورلز میں، اختتام کے بعد چلنے والے راستے پر یا پارک ووڈز میں پیشاب یا پاخانہ کرنا نہ صرف غیراخلاقی ہے بلکہ NYRR کے مقابلے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی بھی ہے، اور آپ اس طرح کے طرز عمل میں ملوث ہونے سے نااہلی کا خطرہ مول لیتے ہیں۔
دوڑ کا لباس
ہم مرد شرکاء کی شرٹ کے بغیر دوڑنے کی، اور / یا دوڑ کے دوران ان کی شرٹ اُتارنے کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
کوڑا کرکٹ
برائے مہربانی تمام کوڑا کرکٹ فراہم کیے گئے کوڑے کے ڈبوں میں ڈالیں، ایڈ سٹیشن پر بھی ایسا ہی کریں۔ جب ایڈ سٹیشن پر کپ پھینک رہے ہوں تو احتیاط کریں کہ یہ دوسرے شرکاء کو نہ لگیں۔
گم ہوجانے والی اور ملنے والی اشیاء
اگر ایونٹ کے دوران یا اس کے بعد آپ کو کوئی چیز ملتی ہے تو برائے مہربانی اسے NYRR کے عملے کے ٹینٹ میں یا ایونٹ کے کسی افسر کو واپس دے دیں۔ NYRR اگلے دن تک اپنے NYRR RUNCENTER میں جو 320 ویسٹ 57 سٹریٹ پر واقع ہے وہاں لینے کے لئے دستیاب کرنے کی بہترین کوششیں کرے گی۔ اشیاء 30 دن کے لئے رکھی جائیں گی اور اگر ان کے مالک کی طرف سے دعویٰ نہیں کیا گیا تو انھیں پھینک دیا جائے گا۔