Urdu Rules of Competition



مقابلے کے قوانین

 

نیویارک روڈ رنرز ("NYRR") کے ایونٹس  کو یوایس اے ٹریک اینڈ فیلڈ ("USATF") کے قواعد اور ضوابط کے تحت منظم کیا جاتا ہے۔ ان ایونٹس میں شامل ہونے والوں کو لازمی طور پر قابل اطلاق شہر، ریاست  اور وفاقی قوانین (بشمول نیویارک سٹی پارکس اور تفریح کے قواعد اور ضوابط) کی بھی پابندی کرنی چاہیے۔

 

تحفظ

ایونٹس کے اہل کار: تمام شرکاء کو لازمی طور پر ایونٹ کے اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، جس میں NYRR کا عملہ اور / یا رضاکاران بھی شامل ہیں۔ اگر ایونٹ کے اہلکاروں، طبی عملے، یا فائر فائٹرز اور پولیس افسران سمیت کسی بھی سرکاری اتھارٹی کی طرف سے دوڑ سے نکلنے  کا حکم دیا جائے تو شرکاء کو لازمی طور پر فوراً دوڑ سے نکل جانا چاہیے۔ 

سپورٹس مین شپ (کھلاڑیوں جیسا طرزعمل): کوئی بھی شرکت کرنے والا مرد یا عورت جو کھلاڑیوں کے برعکس طرزعمل اپناتا ہے یا جو ایونٹ کے اہلکاروں، NYRR کے عملے اور / یا رضاکاروں کے ساتھ ناشائستہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتا ہے اُسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ کھلاڑیوں کے برعکس طرزعمل میں کسی ایونٹ کی درخواست پر غلط یا گمراہ کن معلومات کی فراہمی بھی شامل ہے لیکن یہ اسی تک محدود نہیں ہے۔

 

شرکاء کا داخلہ اور ریس نمبر (بِب)

ایونٹ کے لیے درخواست: ایونٹ کے لیے درخواست کو مکمل کرتے ہوئے، تمام شرکاء کو لازمی طور پر درست معلومات فراہم کرنی چاہئیں جن میں عمر، جنس، اور ہنگامی رابطے کی معلومات بھی شامل ہیں۔ کسی ایونٹ کے شروع ہونے کے بعد کسی شرکت کنندہ کو کسی ٹیم کے ساتھ الحاق شامل یا تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ کلب ٹیمز پر لاگو ہونے والے قواعد و ضوابط NYRR کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں:

https://www.nyrr.org/charities-clubs-and-community/local-clubs/guidelines-for-clubs

 

ریس نمبر / بِب: آپ کا سرکاری شرکت کنندہ کا بب، جو آپ کا ریس نمبر دکھاتا ہے، لازمی طور پر ہر وقت مکمل طور پر نظر آنا چاہیے اور آپ کو اپنے دھڑ کے سامنے اپنے سب سے بیرونی لباس کے اوپر پہننا چاہیے۔ ٹائمنگ ڈیوائس (بی ٹیگ) (وقت ریکارڈ کرنے والا آلہ) آپ کے بب کے پیچھے منسلک ہے۔ درست وقت کو یقینی بنانے کے لئے، بب کو تہہ نہ کریں یا اس میں سلوٹ نہ ڈالیں یا اسے جیکٹ، رنر بیلٹ، پانی کی بوتل، یا کسی اور چیز سے نہ ڈھانپیں۔ ایسے شرکاء جو اپنے بب کو مناسب طریقے سے منسلک اور ظاہر کیے بغیر دوڑتے ہیں ہو سکتا ہے کہ ان کے ختم کرنے کا وقت (فنش ٹائم) اور تقسیم کے اوقات (سپلٹ ٹائمز) ریکارڈ نہ ہوں، وہ نتائج میں درج نہ ہوں، اور / یا اُنھیں دوڑ مکمل  کرنے کا اعزاز (کریڈٹ) نہ ملے۔ اگر آپ کا بب راستے میں کھو جاتا ہے تو براہ کرم دوڑ کے بعد فوری طور پر ایونٹ کے کسی اہلکار کو رپورٹ کریں۔ دوڑ کا کریڈٹ یہ تصدیق کرنے کے بعد فراہم کیا جا سکتا ہے کہ آپ کا وقت شروع میں ریکارڈ کیا گیا تھا اور آپ نے دوڑ مکمل کی۔

 

کسی منتقلی کی اجازت نہیں ہے: ریس نمبر اور سرکاری شرکت کنندہ بِب ہر مخصوص شرکت کنندہ کو NYRR کے ذریعہ تفویض کیا جاتا ہے اور کسی بھی صورت میں منتقل، دوبارہ تیار، نقل یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔  آپ ایسا نہیں کر سکتے ہیں: 1) اپنے نمبر یا ٹیگ کو کسی دوسرے شخص کو دیں یا بیچیں؛ 2) کسی دوسرے شخص سے کوئی نمبر یا ٹیگ وصول کریں یا خریدیں؛ 3) کسی بھی مقصد کے لئے اپنے نمبر یا بب میں ترمیم کریں، کاپیاں بنائیں یا دیگر طریقے سے دوبارہ تیار کریں/ نقل تیار کریں (یا کسی اور کو ایسا کرنے کی اجازت دیں)؛ اور / یا 4) غیر سرکاری ریس نمبر یا بب (یعنی ایک نمبر یا بب جو NYRR کے ذریعہ آپ کو تفویض نہیں کیا گیا تھا) کے ساتھ حصہ لیں۔ مندرجہ بالا کاموں میں سے کسی کو کرنے کی کوشش بھی ممنوع ہے اور کوئی بھی شخص جو ان قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا وہ سزاؤں کا مستوجب ہوگا جن میں نااہلیت اور NYRR  کے بعد میں ہونے والے ایونٹس سے معطلی بھی شامل ہے لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہے۔

آغاز
آغاز کے کورلز (احاطے): شرکاء کو ان کی بہترین رفتار کی بنیاد پر آغاز کے جو کورلز تفویض کیے گئے ہیں وہ وہاں پہنچنے اور کورل کے بند ہونے کے اوقات سے پہلے نامزد کردہ کورل کے داخلے کے مقامات سے داخل ہونے کے ذمہ دار ہیں۔ دوڑنے والے کسی سست کورل میں واپس جا سکتے ہیں لیکن آگے تیز کورل میں منتقل نہیں ہوسکتے۔ کوئی بھی شرکت کنندہ جو کسی رکاوٹ کے اوپر چڑھتا ہے یا دوسرے الفاظ میں غلط طریقے سے داخل ہوتا ہے اُسے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ شرکت کنندہ کی حفاظت کے لیے، ایک بار جب داخلہ کے لئے کوئی کورل بند ہوجاتا ہے تو دیر سے آنے والے شرکاء کو لازمی طور پر آخری کورل کو رپورٹ کرنی چاہیے۔ NYRR حفاظتی وجوہات کی بناء پر لوگوں کو دیر سے شروع کرنے سے روکنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ کورلز میں داخل ہوتے وقت براہ کرم ایونٹ کے اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ کوئی بھی شخص جو کورل میں پیشاب یا پاخانہ کرتا ہوا دیکھا جاتا ہے اُسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے اور/ یا NYRR کے ایونٹس سے معطل کیا سکتا ہے۔

دوڑ کا آغاز: دوڑ ایک ایئر ہارن (ایک قرن جس میں سے ہوا کے گزرنے سے آواز پیدا ہوتی ہے) کے ذریعے شروع کی جائے گی سوائے اُس صورت کے کہ کچھ اور نوٹ کیا گیا ہو۔ تمام شرکاء کو دوڑ کے آغاز میں لازمی طور پر شروع کرنے کی لائن کے پیچھے ہونا چاہیے اورلازمی طور پر دوڑ شروع کرنے والے (ریس سٹارٹر) کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر کسی دوڑ میں یہ انتظام کیا گیا ہے کہ مختلف لوگ مختلف اوقات پر آغاز کرتے ہیں تو کورلز کو باقاعدہ وقفوں سے چھوڑا جائے گا، جس میں کورل اے آغاز کے پہلے ہارن کے ساتھ شروع کرے گا اور اس کے بعد ہر ایک کے آغاز کے لئے ایک اضافی آغاز کا ہارن ہو گا۔

وقت (ٹائمنگ)

سرکاری اوقات (آفشل ٹائمز): آپ کا سرکاری (خالص) ختم کرنے کا وقت ٹائمنگ سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کیا جاتا ہے جب آپ آغاز کی لائن کو پار کرتے ہیں اُس وقت سے لے کر اُس وقت تک جب آپ ختم کرنے کی لائن پار کرتے ہیں۔ یہ وقت ختم کرنے کی ترتیب اور عمر گروپ (ایج گروپ) کے ایوارڈ جیتنے والوں کا تعین کرتا ہے- ٹاپ کے ختم کرنے والوں کے ایوارڈز کو چھوڑ کر، جن کا بندوق (گن) کے وقت سے تعین کیا جاتا ہے (شروع کے ہارن سے لے کر اُس وقت تک جب دوڑنے والا ختم ہونے کی حد کو پار کرتا ہے)۔ آخری کورل کے دوڑ شروع کرنے کے بعد آغاز کے ٹائمنگ میٹ ہٹا دیئے جائیں گے سوائے اُس صورت کے کہ  فیلڈ کا سائز آغاز کو دیر تک کھلا رکھنے کا جواز فراہم کرے۔ آغاز کے بند ہوجانے کے بعد، خالص (نیٹ) ٹائمز ریکارڈ نہیں کیے جائیں گے اور آغاز کے ہارن کے وقت سے ٹائمز شمار کیے جائیں گے۔ اگر کوئی دوڑنے والا ٹائمنگ میٹ کو ہٹانے کے بعد شروع کرتا ہے تو شروع کا کوئی وقت شامل نہیں کیا جائے گا۔

 

راستہ   (کورس)
کورس کے نشان: NYRR کے  ایونٹس (بچوں کی دوڑوں کے علاوہ) USATF- کے تصدیق شدہ کورسز پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ شرکاء کو لازمی طور پر ہر وقت کورس کی حدوں کے اندر رہنا چاہیے۔ یہ کورس عام طور پر رکاوٹوں، ٹریفک کونز، خاکوں اور / یا دیگر نشانات سے نشان زدہ ہوتا ہے۔ شرکاء کو لازمی طور پر ایونٹ  کے اشارات کو اور کورس، سمتوں اور سہولیات سے متعلقہ علامات کو پہچاننا اور سمجھنا چاہیے، اور کورس کے منتظمین (مارشلز) اور ایونٹ کے اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کا نتیجہ نااہلیت ہو سکتا ہے۔

کورس کی تکمیل: اگر آپ نے پورے کورس کو مکمل نہیں کیا ہے، تو آپ کو نااہل قرار دیا جائے گا۔ ایسے شرکاء جن کے تقسیمی اوقات (سپلٹ ٹائمز) سرکاری ٹائمنگ چوکیوں (چیک پوائنٹس) پر نامعلوم یا بے قاعدہ ہوں گے اُن کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو لازمی طور پر کورس چھوڑنا ہے تو پھر آپ اُسی مقام  پر اس پر واپس آئیں جہاں سے آپ نکلے تھے۔ اس کورس کو چھوڑنے کے بعد کسی بھی شرکت کنندہ کو اس دوڑ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی چاہے یہ کوئی جگہ حاصل کرنے کے لیے ہو یا کسی دوسرے مد مقابل کے ساتھ چلنے یا اُس کی مدد کرنے کے لیے ہو۔ 
امداد: غیر سرکاری پیسرز (کسی مقررہ رفتار پر دوڑنے والے افراد جن کی دیگر دوڑنے والے پیروی کریں)  یا دیگر غیررجسٹرڈ شرکاء کو کورس پر آنے کی اجازت نہیں ہے، اور نہ ہی انہیں مدد فراہم کرنے کی اجازت ہے۔ ایک شرکت کنندہ جو کسی ایونٹ کے دوران سرکاری طبی اہلکاروں کے علاوہ کسی دوسرے سے مدد حاصل کرتا ہے اُسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

وقت کی حد: حفاظت کی خاطر، اور گلیوں اور پارک ڈرائیوز کو شیڈیول کے مطابق کھلنے میں مدد دینے کے لئے، انفرادی دوڑ کے صفحے پر دیے گئے کورس کے بند ہونے کے وقت کے مطابق دوڑ کے کورسز تمام شرکاء کے لیے کھلے رہیں گے۔ ایسے شرکاء جو بند ہونے کے وقت سے قبل کورس کو مکمل کرنے کے قابل نہیں ہیں اُنھیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہئے کہ فلوئیڈ سٹیشنز (پانی وغیرہ کے سٹیشن) اور دیگر دوڑ کی سہولیات ہو سکتا ہے کہ دستیاب نہ ہوں۔ نیویارک سٹی کی گلیوں پر ہونے والی دوڑوں میں شرکت کرنے والوں کو ایونٹ کے اہلکاروں کی ہدایات کے مطابق یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ سائیڈ واکس (فٹ پاتھ) پر منتقل ہو جائیں یا سویپ بس پر سوار ہو جائیں۔ 
ہو سکتا ہے کہ سویپ بس پر سوار شرکاء  ختم لائن کو پار نہ کر سکیں۔

اختتام

دیر سے آنے والے شرکاء کے وقت کو شمار کرنے اور اُنھیں سرکاری طور پر دوڑ مکمل  کرنے والے کے طور پر ریکارڈ کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی؛ تاہم، وہ لوگ دوڑ کے اعزاز کی درخواست کے لیے ہماری ریس سکورنگ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

ممنوعہ اشیاء

مندرجہ ذیل اشیاء NYRR کے تمام ایونٹس اور دوڑ کے مقامات پرممنوع ہیں:
• کسی بھی قسم کے ہتھیار جن میں آتشین اسلحہ، چاقو، میس (موٹا ڈنڈا) وغیرہ بھی شامل ہیں۔
• خطرناک اشیاء یا "دوہرے استعمال" کی اشیاء جو خطرناک سمجھی جا سکتی ہیں، بشمول ہتھوڑے، آریاں، تیز دھار والی اشیاء، چھتریاں، ڈنڈے، چھڑیاں وغیرہ۔
• آتشگیر مائع، ایروسولز، ایندھن، آتشبازی، زہریلے کیمیکل، اور دھماکہ خیز مواد

• بڑے پیکج، کولر، خیمے (ٹینٹ)، اور لین ٹوز (آڑ)

• لحاف، سونے کے (سلیپنگ) بیگ، اور بڑے کمبل یا اونی گلوبند

• کسی بھی قسم کے الکحل والے مشروبات اور غیر قانونی اشیاء

• آدمیوں کے بغیر فضائی آلات، ڈرون، سروے کے غبارے، فوٹو گرافی منی کاپٹرز، اور کوئی بھی اُڑنے والا آلہ جس کے ساتھ آن / آف سوئچ ہو
• غیرشفاف مادے کے کوڑے کرکٹ کے بیگ اور کسی بھی قسم کے غیر شفاف پلاسٹک کے تھیلے (شفاف کوڑے کے بیگز کی اجازت ہے۔)
• جانور/ پالتو جانور (معذوری کے حامل کسی شخص کی مدد کرنے کے لئے خدمت فراہم کرنے والے جانوروں کے سوا)
• فولڈنگ کرسیاں، کیمپ والی کرسیاں، اور کسی بھی قسم کی میزیں

• شیشے کے کنٹینرز

• ایک لیٹر سے بڑے مائع کے کنٹینرز

• کیمیکل مرکبات، یا بائیولاجیکل (حیاتیاتی) ایجنٹس جو زہریلے سمجھے جا سکتے ہیں

• دھکیلنے والی کرسی (سٹرولر)

NYRR کے واضح سرکاری بیگ کی چیک بیگ کے علاوہ بیک پیک، سوٹ کیس، رولنگ بیگ، یا اسی طرح کے کوئی بھی دوسرے بیگ
Camelbaks® اور کسی بھی قسم کے ہائیڈریشن بیک پیک (فیول بیلٹس اور ہاتھ میں پکڑنے والی پانی کی بوتلوں کی اجازت ہے۔)
• وزن والی بنیانیں (ویٹ ویسٹس)  اور کوئی بھی بنیان جس کی متعدد جیبیں ہوں، خاص طور پر وہ  جن کو  پانی ذخیرہ کرنے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے
• ملبوسات جو چہرے کو ڈھانپتے ہوں اور کوئی بھی زیادہ جگہ گھیرنے والے کپڑے جو جسم کے گھیر سے بڑے ہوں (جسم کی شکل کے مطابق فٹنگ والے کپڑوں کی اجازت ہے۔)
• پراپس (سہارا دینے والی اشیاء) جھنڈوں کے ڈنڈوں سمیت، کھیلوں کا سامان، فوجیوں اور آگ بجھانے والوں کا لباس اور سامان، اور "x1711" سے بڑے اشتہاری نشانات۔
• خود اپنی تصویر لینے کے لیے استعمال کی چھڑی (سیلفی سٹک) اورکسی بھی کیمرے کو سہارا دینے والی چیز یا رگ (آلہ) جو براہ راست سر یا دھڑ سے منسلک نہ ہو

مقابلہ کے قواعد و ضوابط  کی خلاف ورزی

مقابلہ کے قواعد کی تمام خلاف ورزیوں کو NYRR کی قواعد وضوابط کی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جو خلاف ورزی کا جائزہ لے گی اور تمام متعلقہ حقائق اور حالات پر غور کرنے کے بعد کسی فیصلے کا تعین کرے گی۔

شرکت کنندہ کو NYRR کی قواعد وضوابط کی کمیٹی سے فیصلے کا تحریری نوٹس ملے گا۔ کوئی بھی ایسی معلومات جو یہ ثابت کرتی ہوں کہ NYRR کی قواعد وضوابط کی کمیٹی کو کیوں کوئی مختلف فیصلہ کرنا چاہیے لازمی طور پر ابتدائی تحریری نوٹس کی تاریخ کے سات دنوں کے اندر اندر پیش کرنی چاہئیں۔ 

سزائیں

مندرجہ ذیل سزاؤں کا مقصد یہ ہے کہ وہ صرف رہنمائی کا کام دیں۔ قواعد وضوابط کی کمیٹی یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ تمام حقائق اور حالات پر غور کرے جس میں دوبارہ کیے گئے جرائم بھی شامل ہیں، اور ایسی سزائیں لاگو کرے جو واحد اس کی صوابدید کے مطابق مناسب ہوں۔ 

وقت کے تمام سرکاری چیک پوائنٹس کو پار کرنے میں ناکام رہنا / پورا کورس مکمل نہ کرنا: اس کا نتیجہ سرکاری نتائج سے نااہلی، ایک سال تک کے لیے NYRR کے بعد کے ایونٹس سے معطلی، یا اگلے سال کے ایونٹ سے معطلی ہو سکتا ہے۔

ریس نمبر یا بب کی منتقلی: کوئی بھی شخص جس کے بارے میں یہ پتہ چلتا ہے کہ اُس نے NYRR کے کسی ایونٹ کے لئے کوئی ریس نمبر یا بب دوبارہ تیار کیا ہے، اُس کی نقل کی ہے، اُس میں ترمیم کی ہے، اُسے منتقل کیا ہے، خریدا یا بیچا ہے (یا مندرجہ بالا افعال میں سے کوئی فعل کرنے کی کوشش کی ہے) ، کسی بھی دوسرے شخص کو وہ ریس نمبر یا بب پہننے کی اجازت دیتا ہے جو اُسے تفویض کیا گیا ہے یا کوئی ایسا ریس نمبر یا بب پہنتا ہے جو NYRR کی طرف سے اُسے تفویض نہیں کیا گیا اُسے ایک سال تک کے لیے NYRR کے بعد کے ایونٹس سے نااہل قرار دے دیا جائے گا اور معطل کر دیا جائے گا، یا اگلے سال کے ایونٹ سے معطل کر دیا جائے گا۔

غیر مجاز امداد: کوئی بھی رجسٹرڈ شرکت کنندہ جو غیرمجاز امداد حاصل کرتا ہے اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس میں کوئی بھی ایسا رجسٹرڈ شرکت کنندہ شامل ہے جو کسی غیر رجسٹرڈ دوڑنے والے کو ایونٹ کے کسی بھی حصے کے لیے اپنے ساتھ دوڑنے کی اجازت دیتا ہے۔

کھلاڑیوں کے برعکس طرزعمل : کوئی بھی شخص جو NYRR کے ایونٹ سے پہلے، اس کے دوران یا اس کے بعد، بشمول NYRR RUNCENTER میں، کھلاڑیوں کے برعکس طرزعمل کا مظاہرہ کرتا ہے اُسے NYRR کے مستقبل کے ایونٹس میں حصہ لینے سے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے یا اُسے اس سے منع کیا جا سکتا ہے۔

ایونٹ کے اہلکارکی ہدایات: کوئی بھی رجسٹرڈ شرکت کنندہ جو ایونٹ کے کسی اہلکار کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کرتا ہے اُسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

 

عوامی جگہ پر پیشاب/ پاخانہ: کوئی بھی رجسٹرڈ شرکت کنندہ جو عوامی جگہ پر پیشاب اور / یا پاخانہ کرتا ہے اُسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

دیگر خلاف ورزیاں: اوپر واضح کی گئی خلاف ورزیوں کے علاوہ قواعد و ضوابط کی کمیٹی تمام متعلقہ حقائق اور حالات کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی دیگر خلاف ورزیوں کے لیے جو مقابلے کے ان قواعد میں واضح نہیں کی گئیں  سزاؤں کا جائزہ لے سکتی ہے۔

کسی دوڑ سے نااہل قرار دیے گئے افراد کو دوڑ کے نتائج سے ہٹا دیا جائے گا اور اُنھیں مستقبل کے NYRR کے ایونٹس سے روکا جا سکتا ہے۔ NYRR کسی بھی اندراج کو مسترد کرنے اورکسی بھی فرد کو NYRR  کے کسی بھی ایونٹ سے نااہل قرار دینے اور اس سے روکنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ مسترد کرنا / نااہلیت مندرجہ بالا قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی ہو سکتا ہے لیکن اس تک محدود نہیں ہے۔ 

معذور کھلاڑی شرکاء کے لئے اضافی قواعد ("AWD")

ہینڈ سائیکل والے شرکاء کے لیے اضافی حفاطتی قواعد:

ہینڈ سائیکل استعمال کرنے والے کسی بھی شرکت کنندہ کو اُن تمام اوقات میں جب وہ ہینڈ سائیکل میں ہوں لازمی طور پر ہیلمٹ پہننا چاہیے۔

ہینڈ سائیکل استعمال کرنے والے کسی بھی شرکت کنندہ کے لیے لازمی ہے کہ جس دوران وہ ایونٹ کے کورس پر ہو اُس تمام وقت کے دوران اُس کے پاس نارنجی رنگ کا ایک دکھائی دینے والا جھنڈا ہو جو  5'–6'  کے ایک لچکدار ڈنڈے/ چھڑی پر ہو جو ایک بریکٹ کے ذریعے ہینڈ سائیکل کے ساتھ لگا ہوا ہو۔  

ہینڈ سائیکل استعمال کرنے والے کسی بھی شرکت کنندہ کے لیے لازمی ہے کہ وہ تمام اوقات میں پیسنگ (مقررہ رفتار پر چلنے والی) گاڑی سے کم ازکم 25 میٹر پیچھے رہے۔ 

موٹرز یا پیڈلز والے ہینڈ سائیکلز کی اجازت نہیں ہے۔ شرکاء کوئی اضافی گیئر، کرینک، یا چین سے چلنے والا سائیکلنگ کا سامان استعمال نہیں کرسکتے، بشمول پاؤں سے چلنے والی ریکمبینٹ (لیٹی ہوئی) بائیکس، ٹرائی سائیکل، یا بائیسائیکل۔

 

پش رم وہیل چیئر استعمال کرنے والے شرکاء کے لیے اضافی معلومات:
پش رم وہیل چیئراستعمال کرنے والے کسی بھی شرکت کنندہ کو اُن تمام اوقات میں جب وہ ریسنگ وہیل چیئرمیں ہوں لازمی طور پر ہیلمٹ پہننا چاہیے۔